عمران خان کو 2 وفاقی وزیر اور بزدارچھوڑ کر جار ہے ہیں، راجہ ریاض کا بڑا دعویٰ

Mar 23, 2022 | 22:44:PM
منحرف رکن اسمبلی، راجہ ریاض، دعویٰ
کیپشن: راجہ ریاض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو 2 وفاقی وزیر اور بزدارچھوڑ کر جار ہے ہیں۔
 ایک انٹرویومیں راجہ ریاض نے کہاکہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آکر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہ گیا، پی ٹی آئی کے 11 لوگ اور 2 وفاقی وزیر آ رہے ہیں، اس کے علاوہ عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں، وہ سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کیلئے رابطے کررہے ہیں اور کہیں مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
انہوںنے کہاک ہمارے پاس ارکان کی تعداد 27 ہوچکی ہے اور مولانا فضل الرحمان کے پاس بھی 2 سے 3 جبکہ سنا ہے ق لیگ کے پاس بھی 3 سے 4 افراد موجود ہیں۔راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد میں ارکان کی تعداد 200 تک پہنچ جائےگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او کی ضرورت ہے، بزدار عمران خان کو چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔
راجہ ریاض نے کہا کہ خرچ کرنے والے جاچکے اب پی ٹی آئی میں صرف کمانے والے رہ گئے ہیں۔ہمارے ناراض ارکان کی تعداد پہلے 24 تھی جو اب27 ہوگئی ہے تاہم نئے شامل ہونے والے ارکان کے نام نہیں بتا سکتے کیونکہ بہت دباﺅ ہے۔راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ اپنی مرضی اور خوشی سے سندھ ہاﺅس گیا تھا، ریاست مدینہ کی بات کرنے والے تہمت لگارہے ہیں، خود فیصلہ کریں گے کہ کس دن جاناہے اور کس جگہ ووٹ ڈالناہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پیسے اسلام آباد کی ایک پہاڑی تک جاتے تھے، وزیراعظم کو بتایا تھا پنجاب میں ڈی سی اور ڈی پی اوکی سیٹیں بک رہی ہیں، ڈی سی اور ڈی پی او کی سیٹیں بیچنے میں وزیراعلیٰ پنجاب ملوث تھے۔وزیراعظم نے کہا ثبوت دو جس پر میں نے کہا کہ ان چیزوں کے ثبوت نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:  وعدے پورے کرینگے ،اس وقت حکومت نہ چھوڑیں ، حکومت کی ایم کیو ایم سے درخواست