زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ سے متعلق کیا کہا ؟ راناثنااللہ کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں کہا تھا کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے بتایاکہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس کے دوران کہا تھا کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا اور کوئی نہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ زرداری صاحب نے یہ باتیں کیں، اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کیونکہ ان کی آواز میں ریکارڈنگ موجود ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے گزشتہ سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کی تقریر کے دوران لوگوں نے آکر بتایا کہ باہر تماشا چل رہا ہے جس کے بعد آصف زرداری نے اپنا پینترا بدلا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے رانا ثنا اللہ کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے آصف زرداری کے بیانات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر یہ بات کسی اور تناظر میں کی تھی۔