پاکستان کا امن کی جانب ایک اور قدم، بھارت کو دوستانہ فٹبال کھیلنے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کھیلوں کو سیاست سے دور رکھیں، پاکستان کا بھارت کو ایک اور پیغام،امن کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے بھارت کو دوستانہ فٹبال میچ کھیلنے کی دعوت بھی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے بھارت کو دوستانہ فٹبال میچ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ پی ای ایف کے مطابق جون، اگست اور ستمبر میں دوستانہ میچز کھیلنے کی ونڈو موجود ہے۔بھارت کی جانب سے جواب ملنے کے بعد وینیو کا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2018 میں آخری مرتبہ ٹکرائی تھیں ۔پاکستان نے بھارت کے ساتھ دیگر ایشیائی ممالک کو بھی میچ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔