پاکستان کی پہلی ائیر ٹیکسی کے سربراہ ائیرپورٹ سے لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایوی ایشن انڈسٹری سے منسلک اور پاکستان میں پہلی ائیر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم ایئر پورٹ سے لاپتہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مشہور بزنس مین کے مینجر تصدق حسین کی جانب سے عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست پولیس کو دی گئی ہے ،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے ، درخواست میں کہا گیا کہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ کی رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں، درخواست گزارتصدق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انھیں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت