ایکسائز ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے سے کوسوں دور، اعدادوشمار نے سب کو ہلا ڈالا

Jun 23, 2023 | 09:53:AM
Excise, tax, recovery, target, gain, curfew, statistics, all, shaken, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ایکسائزکاساڑھے43ارب ٹیکس وصولی ہدف اب ناممکن دیکھائی دے رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تمام کوششوں کےباوجودایکسائز 100فیصدٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناممکن دکھائی دے رہا ہے ،رواں مالی سال کےاختتام کو7دن باقی ،ابتک ریکوری صرف 38ارب80کروڑ ہوسکی،گزشتہ ہفتےہدف حاصل کرنےکیلئےریکوری مانیٹرنگ یونٹ تشکیل دیا گیا،ڈی جی ایکسائزکےریکوری سیل نے7دنوں میں1ارب20کروڑکی ریکوری کی۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کئی سال سےڈیفالٹرپراپرٹیزکےمالکان سےٹیکس وصولی کےٹارگٹ دیئےگئے ہیں،اوسطا ًلاہورسمیت پنجاب سےروزانہ ساڑھے18سے 20کروڑتک ریکوری کرائی جارہی،اعلیٰ افسران پرمشتمل ریکوری سیل نےلاہورریجن سے42کروڑ وصول کرائے،22ہزارسےزائدڈیفالٹرپراپرٹیزسربمہرکراکروصولیاں کرائی گئیں،15جون کوڈی جی ایکسائزنےریکوری مانیٹرنگ کیلئےاعلیٰ حکام پرمشتمل سیل تشکیل دیا تھا،ڈائریکٹرایکسائزفضہ شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل امجد،ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام نیازی ریکوری یونٹ کاحصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائٹن کے تباہ ہونے کا پہلے ہی پتا چل گیا تھا،امریکی بحریہ کا انکشاف
ڈپٹی ڈائریکٹرضیا مصطفی روزانہ صبح9سےرات9بجےتک ریکوری اہداف دیکروصولیاں کرارہے،سسٹم اینالسٹ محمدسلیم روزانہ صبح 9سے رات 9بجے تک ریکوری اہداف دیکر وصولیاں کرا رہے،ٹیکس ریکوری ہدف حاصل نہ کرنیوالےافسران کوعہدوں سے ہٹانے کا عندیہ،بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کوانعامات سے نوازاجائے گا۔