10بجے کی ہیڈلائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
1۔مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،،پنجاب میں آج سے مزید بارشوں کا امکان،لاہور،راولپنڈی،مری،اٹک،چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتےہیں،بارشوں کا سلسلہ 29جولائی تک جاری رہے گا،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل رنگ جمائیں گے،کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں میں آج اور کل تیز بارش متوقع،کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ،ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔
2۔طوفانی بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،دریائے چناب اور راوی میں اگلے دو روز میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان،پی ڈی ایم اے نے خبر دار کر دیا،دونوں دریاؤں اور دریائے جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،مسلسل بارشوں سے بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی،،پنجاب بھر میں ریسکیو ریلیف ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت۔
3۔وزیراعلیٰ کا گزشتہ روز کی بارش کے بعد لاہورکےمختلف علاقوں کا دورہ۔قذافی اسٹیڈیم، لبرٹی، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن گئے۔اسلام پورہ، اندرون شہر، سرکلر روڈ میں نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اسلام پورہ میں واسا کے عملے سے مصافحہ کیا ، نکاسی آب کا کام بروقت مکمل کرنے پر شاباش دی،محسن نقوی نے رہائشیوں کے مسائل بھی سنے۔
ضرور پڑھیں :وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفاق کی طرز پر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی
4۔امریکا نے پاکستان میں انتخابات کے اعلان کو حوصلہ افزا قرار دے دیا،امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ الزبتھ ہرسٹ کہتی ہیں،انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے۔ آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے پراُمید ہیں۔مزید کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان پائیدار شراکت داری ہے۔
5۔سعودی عرب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستانی تاجروفد کی ملاقات،جدہ میں شریف پیلس میں ہوئی ملاقات میں قائد مسلم لیگ ن نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کا خیر مقدم کیا،نواز شریف کاکہناتھاکہ مشکل وقت میں اوورسیز پاکستانیوں اور بزنس کمیونٹی نے معیشت کا سنبھالا دیا۔
6۔مریم نواز شریف ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئیں۔مریم نواز شریف عید سے قبل دبئی سے لندن روانہ ہوئی تھیں،مریم نواز ذاتی سیکورٹی حصار میں لاہور ائیر پورٹ سے جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہوئیں۔
7۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کےسرکاری ملازمین کی سن لی۔تنخواہوں میں وفاق کےبرابراضافہ کردیا۔ پنشن میں بھی ساڑھے سترہ فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ وزیراطلاعات عامرمیرکہتےہیں۔ریسکیو1122کیلئےایئرایمبولینس،ریسکیوہیلی کاپٹرخریدنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، ریونیواسٹاف کو بھی ٹرانسپورٹ سہولت دی جائے گی۔
8۔وزیراعظم کی ایک بارپھرمحسن نقوی کی تعریف۔کہتےہیں محسن نقوی نےاسپیڈسےکام کیا،مجھے بھی پیچھے چھوڑدیا۔ وزیراعظم کالاہور میں دانش اسکول کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب ۔شہبازشریف نےدانش اسکول کی تانیہ کوپنجاب حکومت میں ملازمت کا تقررنامہ دیدیا۔ بولے محسن نقوی سےگزارش ہےپنجاب میں دوبارہ لیپ ٹاپ اسکیم شروع کریں۔
9۔مودی سرکار کی مذہبی انتہا پسندی جاری۔دہلی کی دوتاریخی مساجد کو ریلوے کی طرف سے نوٹس بھیج دیاگیا۔کہاگیا۔ مساجد کی جگہ ریلوے کی ہے ،انتظامیہ 15روز میں مساجد ہٹادیں ورنہ ریلوے خود مساجد کو ہٹا دے گی۔مسجد کمیٹی کاکہناہےبنگالی مارکیٹ مسجد ڈھائی سوسال پرانی جبکہ بابر شاہ تکیہ مسجدپانچ سوسال پرانی ہے۔
10۔سی ای او روڈا عمران امین کا چہار باغ اورا نڈسٹریل ایریا کا دورہ۔ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔عمران امین کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لی گئی۔سی ای او عمران امین کا منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار۔۔ ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت۔
11۔ایمرجنگ ایشیا کپ میں سنڈے ہو گا میگا کرکٹ ڈے۔ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ قومی کھلاڑی اعزاز کا دفاع کریں گے۔ حارث الیون کی ٹیسٹ پلیئرز سے ملاقات۔ شاہین آفریدی سمیت سینئرز نے کیک کاٹا اور حوصلہ بڑھایا۔