عالمی منڈی: خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

Jul 23, 2022 | 14:30:PM
عالمی منڈی، خام تیل ،قیمتوں ،بڑی کمی ،ریکارڈ
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں ایک مرتبہ پھر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی گراوٹ کے سبب تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 

عالمی منڈی میں امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر 95 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ برطانوی  برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 103 ڈالر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ، ریحام خان بھی بول پڑیں

دوسری جانب عالمی معاشی بحران کا اثر پام آئل اور گندم پر بھی پڑا۔ ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں47 ڈالر کی کمی سے 831.78 ڈالر جبکہ  گندم کی فی ٹن قیمت 22.50 یورو کی کمی سے 328.25 یورو ہوگئی۔