ضعیف لیڈی ڈاکٹر بھی سائبر فراڈ کا شکار، 10 لاکھ کا چونا لگ گیا

Jan 23, 2023 | 15:07:PM
ضعیف لیڈی ڈاکٹر بھی سائبر فراڈ کا شکار، 10 لاکھ کا چونا لگ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ضعیف العمر  خاتون ڈاکٹر بھی سائبر فراڈ کا شکار ، 10 لاکھ روپے کا چونا لگ گیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق دو ٹرانزیکشن کے ذریعے 10 لاکھ روپے نجی بینکوں میں ٹرانسفر  کیے گئے۔ عمر رسیدہ لیڈی ڈاکٹر سے نجی بینکوں کی مبینہ فون کال کے ذریعے فراڈ کیا گیا۔

آن لائن فراڈ کرنے والوں نے بزرگ خاتون ڈاکٹر کو بھی نہ چھوڑا اور 10 لاکھ روپے کی بھاری رقم سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کا نام ڈاکٹر فاکہہ ہے جو کہ جعلسازوں کے خلاف کاروائی کروانے کی غرض سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل پہنچ گئیں۔ جعلسازوں کے خلاف درخواست جمع کرواتے ہوئے خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ بینک کے یو این نمبر سے کال موصول ہوئی اور بینک ملازم بتانے والے جعلساز نے خبر دی کہ آپ کا بینک اکاوٗنٹ اور  اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہو گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے شرح سود16سے 17 فیصد کردی

درخواست گزار خاتون کا مزید کہنا تھا کہ پن کورڈ بتانے سے انکار کرنے پر ملزم نے ہراساں کیا اور دوسرے موبائل نمبروں سےبھی فون کالز کرتا رہا۔ پن کورڈ بتاتے ہی اکاوٗنٹ سے دس لاکھ روپے کی رقم دو نجی بینکوں میں ٹرانسفر  ہوئی جس کو فوری طور پر نکلوا لیا گیا۔ خاتون نے درخواست میں استدعا کی کہ ان جعلسازوں کے خلاف جلد کاروائی عمل میں لائی جائے اور رقم کی واپسی کو بھی یقینی بنایا جائے۔