کئی سو ارب روپے قرض معاف کرانے والے کون تھے؟شہباز شریف نے سب بتا دیا 

Feb 23, 2023 | 17:16:PM
کئی سو ارب روپے قرض معاف کرانے والے کون تھے؟شہباز شریف نے سب بتا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں بلا جواز  کئی سو ارب روپے کے قرض معاف کیے گئے ۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوتھ لون سکیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اربوں روپے کے قرض دیئے گئے ، جو انہوں نے دیانتداری سے کما کر واپس کیے لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کے بڑے بزنسمین اور تاجروں نے کئی سو ارب روپے کے قرض بلاجواز معاف کروائے ۔
 شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم یوتھ لون سکیم کا آغاز پنجاب سے کیا گیا تھا، کسان سکیم اور تمام دوسرے ایسے پروگرامز کی ریکوری 99 فیصد رہی ہے، پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں نے قرضے لے کراس سے کاروبار کرکے بتایا کہ یہ کسی سے کم نہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت مشکلات سے گزر رہی ہے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اورآزاد کشمیرکے نوجوانوں کو دیں گے۔