پاکستانی وفد کا دورہ افغانستان، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات پر اتفاق

Feb 23, 2023 | 13:56:PM
پاکستانی وفد کی دورہِ افغانستان، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات ہر اتفاق
کیپشن: ان ملاقاتوں میں خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے سے متعلق معاملات زیر بحث آئے
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کےاعلیٰ سطح وفد نے افغانستان کا دورہ کیا جس کی قیادت وزیردفاع خواجہ آصف نے کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وفد نے نائب وزیراعظم ملاعبدالغنی برادراخوند سے ملاقات کی جبکہ وفد نے وزیردفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد اور وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ترجمان کے مطابق اعلیٰ سطح وفد نے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے سے متعلق معاملات زیر بحث آئے، بالخصوص ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی کی دہشتگردی خطرات زیر بحث آئے۔

ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے دہشتگردی کےخطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں تعاون پر اتفاق کیا اور برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستانی وفد نے افغان حکومت کے ذمہ داران کو ٹی ٹی پی کو ان کارروائیوں سے رونے کی مؤثر حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔

وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹی پی کے سربراہان کی افغانستان میں موجودگی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جبکہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کی حقیقت سے طالبان حکومت کنارہ کشی کر رہی ہے۔