عام انتخابات 2024: پرویز خٹک کا مقابلہ کس سے ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

Dec 23, 2023 | 20:54:PM
عام انتخابات 2024: پرویز خٹک کا مقابلہ کس سے ہو گا؟ اہم خبر آ گئی
کیپشن: عام انتخابات 2024: پرویز خٹک کا مقابلہ کس سے ہو گا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئندہ سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کا مقابلہ اپنے سگے بھائی اور بھتیجے سے ہو گا۔

نوشہرہ کے پانچ صوبائی اور دو قومی سیٹوں پر کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، نوشہرہ میں اب تک 351 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں، اب تک کل 125 امیداواران نے کاغذات نامزدگی جمع بھی کروا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی الیکشن کالعدم، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کیلئے ایک اور پریشانی

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے 2 صوبائی اور قومی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، پرویز خٹک کا حلقہ پی کے 85 پر مقابلہ اپنے سگے بھائی لیاقت خٹک سے ہوگا جبکہ حلقہ پی کے 88 پر مقابلہ اپنے بھتیجے احد خٹک کے ساتھ ہوگا۔