وی سی گومل یونیورسٹی کی جبری رخصت ختم نہ ہوسکی ،سمری واپس

ساجد بلوچ

Dec 23, 2022 | 15:00:PM
فائل فوٹو
کیپشن: وی سی گومل یونیورسٹی کی جبری رخصت ختم نہ ہوسکی ،سمری واپس
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیرہ اسماعیل خان  (ویب ڈیسک)خیبر پختون خواہ کے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنر   کی طرف سے وی سی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی جبری رخصت ختم کرنے کی سمری اعتراض لگا کر گورنر کو واپس بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے گورنر  غلام علی خان نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار چوتھی بار 90 دن کی جبری رخصت کی توثیق سے قبل وی سی ڈاکٹر افتخار کی پرسنل ہیئرنگ کرنے کے بعد اسکی جبری رخصت ختم کرنے کی سمری منظور کرکے ایچ ای ڈی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے بھجوائی تو سیکریٹری ایچ ای ڈی نے گورنر کی سمری اعتراض لگا کر واپس کر دی  ۔

واضح رہے کہ جامعہ گومل کے وی سی ڈاکٹر افتخار کو سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش میں پہلے گنڈہ پور نے  دھمکیاں دیں  اور  استعفی مانگا  اور بعد ازاں پی ٹی آئی کے قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے انہیں 90 دن کی جبری رخصت پہ بھیج کر تعلیمی ادارے کو سیاست کا اکھاڑا بنا دیا۔