ترک شیف سالٹ بے پر پابندی عائد

امریکا کے سب سے بڑے فٹ ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کپ کی انتظامیہ نے فٹ بال ورلڈ کپ2022 کے فائنل میں فیفا قوانین کی خلاف ورزی اورغیرسنجیدہ رویے پرمعروف شیف اور انٹرنیٹ سلیبرٹی سالٹ بے پر پابندی لگادی

Dec 23, 2022 | 11:24:AM
ترک شیف سالٹ بے پر پابندی عائد
کیپشن: Salt bey
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کے سب سے بڑے فٹ ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کپ کی انتظامیہ نے فٹ بال ورلڈ کپ2022 کے فائنل میں فیفا قوانین کی خلاف ورزی اورغیرسنجیدہ رویے پرمعروف شیف اور انٹرنیٹ سلیبرٹی سالٹ بے پر پابندی لگادی۔
فٹ بال ورلڈکپ کےفائنل میں اوٹ پٹانگ حرکتیں۔ معروف ترک شیف، ہوٹل چین کے مالک اور انٹرنیٹ سلیبرٹی سالٹ بے پرامریکا میں فٹ بال اسٹیڈیم کےدروازے بندکردیئےگئے، یو ایس کپ کی انتظامیہ نے سالٹ بے پرفائنل میچ انٹری پرپابندی لگادی۔


کھانے پرنمک چھڑکنےکےاپنےمفرداندازسےسوشل میڈیا میمز سےشہرت پانےوالے سالٹ بے قطرمیں فٹبال ورلڈ کپ کےفائنل میں ارجنٹائن کی جیت کےبعد میدان میں چلے گئے اورمیسی سمیت دیگرکھلاڑی میں گھلنےملنےکی کوشش کی،نظراندازکیےجانےکےباوجودسالٹ کھلاڑیوں کا پیچھا کرتےرہےاورفیفا قوانین کےبرخلاف زبردستی ٹرافی تھامنے کی کوشش کی۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شادی کرلی
سالٹ بے ہٹ دھرمی دکھاتےہوئےبالآخرٹرافی تھامنےمیں کامیاب ہوگئےاورٹرافی پر نمک چھڑکنےکااپنےمخصوص انداز بھی اپنایا۔سالٹ کہیں کسی کھلاڑی کامیڈل تھامےانہیں پریشان کرتےنظرآئے تو کہیں کیمرے کےسامنےاوٹ پٹانگ رویہ اپنایا۔
ترک سلیبرٹی شیف کےغیرسنجیدہ رویے سےجہاں سوشل میڈیا پرمیمز کا طوفان آگیا ،وہیں انہیں شدیدتنقید کاسامنا بھی کرنا پڑا ۔ اسی کے پیش نظریو ایس کپ انتظامیہ نے سالٹ بے پرپابندی کردی۔