سونے کی قیمت میں پھراضافہ۔۔کتنے کا تولہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اس اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 125700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 107767 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔
یہ بھی پڑھیں:فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر اضافہ