ڈریپ کا جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

Aug 23, 2023 | 23:19:PM
ڈریپ کا جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بُری خبر ہے کہ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)نے جان بچانے والی 25ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے جان بچانے والی25ادویات کی قیمتیں بڑھادیں،ادویات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی ادویات میں کینسر کے علاج کی نئی دوا لوریکا کی قمیت 8لاکھ 46ہزار 857روپے مقرر کردی گئی،اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا پڑوسی ملک بھارت میں 2لاکھ 90ہزار روپے کی ہے جبکہ پاکستان میں تقریباً ساڑھے 8لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ڈریپ نے دمے کے مریضوں کے استعمال کی ان ہیلر کی قیمت 1390روپے کردی، اس کے ساتھ ہیپاٹائٹس کے ایک انجیکشن کی قمیت 10ہزار 275روپے کردی گئی جبکہ پیراسٹامول ڈائیفن ہائیڈرامائن ہائیڈروکلورائیڈ جو پیناڈول نائٹ کے برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے کی 20گولیوں کے پتے کی قیمت 192روپے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:زیرتعمیر پل مزدوروں پر آگرا، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

نوٹیفکیشن کے مطابق ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت ایک ہزار 7روپے کر دی گئی، کینسر میں استعمال ہونے والا انجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17ہزار 513روپے کر دی گئی، اس کے علاوہ انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسہ کی قیمت 15ہزار 356روپے کر دی گئی۔