بھارتی ریاست میزورام میں زیرِ تعمیر ریلوے پل گر گیا،17 مزدور ہلاک

Aug 23, 2023 | 23:06:PM
بھارتی ریاست میزورام میں زیرِ تعمیر ریلوے پل گر گیا،17 مزدور ہلاک
سورس: @twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پل گر گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت کئی کام کرنے والے افراد حادثے کی جگہ پر موجود تھے ،رپورٹ کے مطابق  جس وقت زیر تعمیر ریلوے پل گر کر تباہ ہوا وہاں 35 سے 40 مزدور کام کر رہے تھے اور اب تک 17 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ اتنے ہی مزدور دشوار گزار گھاٹی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق ملبے سے 17 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وزارت ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ ابتدائی طور پر حفاظتی انتظامات کا نہ ہونا اور تعمیراتی کمپنی کی غفلت سامنے آئی ہے جس پر کمپنی کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریلوے پل گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے فی کس 2 لاکھ اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔

ریاست میزورام کے وزیراعلیٰ نے بھی متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔