دہشتگردی کے مقدمے کا معاملہ: کپتان کا پی ڈی ایم پر جوابی وار

Aug 23, 2022 | 15:47:PM
عمران خان کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ان ایکشن ہوگئی۔ شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کو کاونٹر کرنے کے لئے نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، رانا ثناء اللہ اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لئے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کو اسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر نے علی امین گنڈاپور کی طرف سے ملنے والی درخواستوں کو قانونی کاروائی کے لیے بجھوا دیا
کیپشن: دہشتگردی کے مقدمے کا معاملہ: کپتان کا پی ڈی ایم پر جوابی وار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ان ایکشن ہوگئی۔ شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کو کاونٹر کرنے کے لئے نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، رانا ثناء اللہ اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لئے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کو اسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر نے علی امین گنڈاپور کی طرف سے ملنے والی درخواستوں کو قانونی کاروائی کے لیے بجھوا دیا۔

 ڈی پی او آفس ذرائع نے درخواستیں اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر احمد کا قانونی کاروائی کے لیے لکھے جانے والے خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پر الزامات: امریکا کا بڑا ردعمل آگیا

ذرائع کے مطابق 18 اگست کو صوبائی کابینہ نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ایکٹ 1898 کے سکشن 196 کے تحت حاصل اختیارات استمعال کرتے ہوئے ماضی میں مختلف مواقع پہ فوج کے خلاف تقریریں کرنے کی پاداش میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف اور کیپٹن صفدر کے خلاف سی آر پی سی کے سکشن 108 اے، 353 اے اور 505 کے تحت بغاوت کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس ضمن میں ایڈیشنل اسٹینٹ کمشنر منیر احمد کو تحریری حکم نامہ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کی درخواست میں نامزد ملزمان پر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے ذریعے مقدمات درج کرائیں، علی امین گنڈاپور کی طرف سے مقدمات درج کرنے کی درخواستوں کو اسٹنٹ کمشنر ریونیو منیر احمد کے ذریعے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کو بجھوا دی گئی ہیں۔