یورپی یونین کے کہنے پر افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے:رجب طیب اردوان

Aug 23, 2021 | 22:20:PM
یورپی یونین کے کہنے پر افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے:رجب طیب اردوان
کیپشن: ترک صدر رجب طیب اردوان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انقرہ (24 نیوز )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے کہنے پر افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک نے ان افراد کے چھوٹے سے گروہ کے لئے اپنے دروازے کھولے ہیں، جنہوں نے ان کے لئے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ امید نہ رکھی جائے کہ ترکی تیسرے ملکوں کی ذمے داری اٹھائے گا، ترکی پہلے ہی پانچ لاکھ مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان کا تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ