اسلام آبا دہائیکورٹ کا خلاف قانون گرفتاریوں پر ملوث افسران کیخلاف انکوائری کا حکم 

Sep 21, 2023 | 18:11:PM
اسلام آبا دہائیکورٹ کا خلاف قانون گرفتاریوں پر ملوث افسران کیخلاف انکوائری کا حکم 
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدالتوں کے طے شدہ قانونی اصولوں کیخلاف گرفتاریوں پر بڑا حکم جاری کردیا،سیکرٹری داخلہ کو خلاف قانون گرفتاریوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی دو مقدمات میں سات روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی گئی،عدالت نے اسلام آباد پولیس کو علی وزیر کی گرفتاری اور گرفتاری میں معاونت سے بھی روک دیا ،جسٹس حسن اورنگزیب نے علی وزیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے علی وزیر کو 26 ستمبر تک ترنول اور ٹیکسلا کی متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم دیدیا، عدالت نے فیصلے کی کاپی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اُڑ گئی
عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پولیس نے قانونی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے متواتر گرفتاریاں کیں،اعلیٰ عدالتوں کے اظہار ناپسندیدگی کے باوجود اسلام آباد پولیس نے کارروائیاں جاری رکھیں،اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے وضع کردہ قانونی اصولوں کو پس پشت ڈال دیا،سیکرٹری داخلہ خلاف قانون متواتر گرفتاریوں میں ملوث افسران کے خلاف انکوائری کریں۔

یہ بھی پڑھیں: غیرشرعی نکاح کیس؛ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اہم حکم