بڑھتی عمر اور کمزور یاداشت، حل کیا؟

Sep 21, 2022 | 12:46:PM
ملٹی وائٹامنز اور منرلز کا باقاعدہ استعمال یاداشت کو بہتر کرتا کرتا ہے
کیپشن: کمزور یاداشت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یہ ایک قدرتی بات ہے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ذہن کی کارکردگی میں فرق آتا ہے اور یاداشت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس بیماری سے بچنے کے لئے ماہرین نے ایک عادت اپنانے پر زور دیا ہے۔ 

امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اس بات کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ ملٹی واٹامنز اور منرلز کا باقاعدہ استعمال یاداشت کو بہتر کرتا کرتا ہے۔ بڑھتی عمر کا یاداشت سے گہرا تعلق ہے البتہ بڑھتی عمر میں کمزور یاداشت کی وجوحات جاننے میں تاحال ناکامی رہی ہے ۔ دنیا میں لاکھوں لوگ الزائمر اور ڈائمینشیا جیسی سنگین بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اس کو عام زبان میں بھول جانے کی بیماری بھی کہتے ہیں۔ یاداشت کوبہتر بنانے کے لئے مختلف ادویات اور علاج بھی موجود ہے مگر ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملٹی وٹامنز باقاعدگی سے استعمال کرنے سے اس بیمارے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ الزائمر ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق کے مطابق اگر 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد منرلز اور ملٹی وٹامنز کا یومیہ استعمال کریں تو ان کی یادداشت میں خاطر خواہ بہتری ہوسکتی ہے۔

 

ماہرین نے تین سال  میں 2 ہزار ضعیف افراد پر تحقیق کی جس میں  رضا کاروں کو ملٹی وٹامنز سمیت کوکو کا استعمال بھی کروایا گیا۔ ایک گروپ کو ماہرین نے فرضی دوا دی اور ہر سال ان کی یادداشت کا ٹیسٹ لیا۔ماہرین نے تمام افراد کا واقعات کو یاد رکھنے، سوچنے، مسائل کو حل کرنے سمیت  یادداشت کو چیک کرنے کے دوسرے ٹیسٹ کیے۔ تین سال تک جاری رہنے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد نے یومیہ بنیادوں پر ملٹی وٹامنز کا استعمال کیا، ان کی یادداشت واضح طور پر بہتر ہوئی۔

نتائج کے مطابق کوکو یعنی کافی اور چاکلیٹ کے اجزا کے استعمال سے زائد العمر افراد کی یادداشت میں کوئی بہتری نہیں دیکھی گئی۔ ماہرین نے تجویز دی کہ زائد العمر افراد کو یادداشت بہتر بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر ملٹی وٹامنز اور منرلز استعمال کرنے چاہیئے۔