جماعت اسلامی مافیاز کیخلاف لڑ رہی ہے،لوگو اس نظام کو بدلنے کو تیار ہو،سراج الحق

Oct 21, 2023 | 21:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم مغل)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ چند خاندانوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ظالموں کا خاتمہ ہو جائے،جماعت اسلامی مافیاز کے خلاف لڑ رہی ہے،لوگو اس نظام کو بدلنے کو تیار ہو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال میں عظیم الشان جلسے کے انعقاد پر کارکنوں کا شکرگزار ہوں،پاکستان میں غریب آدمی کا جینا دو بھر ہو گیا،ایک جانب محلات میں کتے اور بلیاں مزے کرتے ہیں،شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے پانچ بھائیوں کو تربت میں قتل کر دیا گیا ہے،انھیں انصاف نہیں مل رہا ان کی مائیں رو رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اس ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں،غریب آدمی کی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں حکمرانوں سرمایہ کاروں کو نہیں سن رہی،مزدور کارخانوں میں محنت کرتا ھے پھل کارخانے کا مالک کھاتا ہے،75 سال گزر گئے یہ ہی جاگیر دار اور سرمایہ دار ملک پر مسلط ہے،سیاسی جماعتوں میں موروثی سیاست چل رہی ہے،ان جاگیرداروں نے انگریزوں کے بوٹ پالش کئے، انگریزوں کی خدمت کر کے جاگیرداری حاصل کی ،آج بھی شاہ محمود قریشی اور اب انکے بچے ،وہ ہی یوسف رضا گیلانی اور اب اس کے بچے سیاست کریں گے،چند خاندانوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ظالموں کا خاتمہ ہو جائے،جماعت اسلامی مافیاز کے خلاف لڑ رہی ہے،لوگو اس نظام کو بدلنے کو تیار ہو،لوگو کب تک ان جاگیرداروں کی غلامی کرتے رہو گے،حکمران وہ ہو جو چور نہ ہو ۔ڈاکو نہ ہو ۔غنڈہ نہ ہو،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے کسی لیڈر پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے،غریب کے بچے کو بھی بہتر تعلیم ملے ،آج پاکستان کا قومی نشان کشکول بن گیا ہے،پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے ملک برباد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں،گرج چمک کیساتھ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی