الیکشن کمیشن آفس کے سامنے فائرنگ، پی ٹی آئی ایم این اے کیخلاف دہشتگردی دفعات سمیت مقدمہ درج

Oct 21, 2022 | 21:00:PM
توشہ خانہ کیس، عمران خان کی نااہلی، الیکشن کمیشن، خلاف ورزی، پی ٹی آئی، ایم این اے، مقدمہ درج،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی پر الیکشن کمیشن کے سامنے دفعہ144 کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد خان پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں انسدادہشتگردی،اقدام قتل اور انتشار پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن میں کہاگیاہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے،صالح محمد خان گن مینز کے ساتھ ریڈ زون داخل ہوئے۔ملزم نے پولیس حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔ملزم نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی اوربدامنی پھیلانے کی کوشش کی۔
مقدمہ میں کہاگیاہے کہ موقع سے ملزم صالح محمد خان اور دو گن میز کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے دو ایس ایم جی گنز بھی برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر عوام کو مبارکباد