ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار ، گوہر اعجاز نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

Nov 21, 2022 | 17:53:PM
ٹیکسٹائل, انڈسٹری , مالی بحران , شکار ، گوہر اعجاز, وزیر اعظم , خط
کیپشن: گوہر اعجاز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار ،پیٹرن انچیف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن گوہر اعجاز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز  کا کہنا تھا کہ 60 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کے قریب ہے ،ملکی  برآمدات میں کمی ہو رہی ہے ،حکومت نے 72 گھنٹے میں ٹیکس ریفنڈز جاری کرنےکا سسٹم معطل کردیا ہے ،غیر ملکی سرمایہ کار برآمدی آرڈرز کی مدت بڑھا رہے ہیں ،روپے کی قدر میں 60 فیصد تک کمی چکی ہے .

اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز التواء کا شکار ہیں،ٹیکسٹائل انڈسٹری کے پاس سرمائے کی قلت پیدا ہوچکی ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کی زیر ریٹنگ بحال کی جائے،ایس آر او 1125 کو بحال کیا جائے۔