لاش فریزر میں۔۔ مردہ قرار دیا گیا شخص 7 گھنٹوں بعد زندہ ۔۔ پھر کیا ہوا؟

Nov 21, 2021 | 12:16:PM
بھارت،لاش،مردہ،ایمرجنسی میڈیکل،ہسپتال
کیپشن:  مردہ قرار دیئے جانےوالا شخص(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)بھارت کے شہر مراد آباد میں انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں 40 سالہ شخص کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر لاش کو مردہ خانے میں رکھ دیا مگر7گھنٹے کے بعد کچھ ایسا ہوا کہ وہ شخص زندہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سری کیش کمار نامی بھارتی شہری جو کہ پیشے سے الیکٹریشن کا کام کرتا تھا ، اسے تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر ماری اور زخمی ہونے پر اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دیدیا ، اسی روز ہسپتال کے عملے نے لاش کو مردہ خانے کے فریزر میں رکھ دیا ، تقریباً سات گھنٹوں کے بعد متاثرہ شخص کے اہل خانہ کی جانب سے لاش کی پہچان اور پوسٹ مارٹم کیلئے دستاویز پر دستخط لئے گئے تاہم اس دوران سری کیش کی بھابھی مدھو بالا نے لاش میں حرکت محسو س کی ۔بند فریزر میں مدھوبالا کو یہ کہتے ہوئے سنا  گیا کہ’ ’ میں ابھی مرا نہیں  “۔

یہ بھی پڑھیں امریکی ہائی وے پر ڈالروں کی بارش۔لوگوں نےجیبیں بھرنا شروع کر دیں
 خیال رہے کہ ایمرجنسی میڈیکل افسر نے مرض کا تین مرتبہ معائنہ کیا تھا لیکن دل کی دھڑکن کے کوئی آثار نہیں ملے جس کے بعد انہیں مردہ قرار دیا گیا ،لیکن صبح کے وقت اہل خانہ کے لوگوں نے انہیں زندہ پایا۔

یہ بھی پڑھیں کتے نے گاڑی چلائی ۔۔حادثہ ہوا تو بھاگ نکلا ۔۔ویڈیو وائرل