امریکا کی پاکستان کو ویکسین کی تیاری میں تعاون کی آفر

Nov 21, 2020 | 19:24:PM
امریکا کی پاکستان کو ویکسین کی تیاری میں تعاون کی آفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا کی پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کی تیاری میں تعاون کی آفر۔واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی آفر سے آگاہ کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو کورونا ویکسین سازی کے عمل میں خوش آمدید کہیں گے۔پاکستان سے متوقع کورونا ویکسین سازی کے عمل میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔امریکی کمپنیاں پاکستان سے ویکسین سازی میں تعاون کر سکتی ہیں۔باہمی تعاون سے پاکستانی کمپنیز مقامی طور کورونا ویکسین تیار کر سکیں گی۔
پہلے فیز میں متوقع کورونا ویکسین سے مقامی ضرورت پوری کریں گے۔دوسرے فیز میں ویکسین دوست و اتحادی ممالک کیلئے دستیاب ہو گی۔باہمی تعاون سے پاکستانی کمپنیز مقامی طور کورونا ویکسین تیار کر سکیں گی۔
پاکستان کا کورونا ویکسین سازی کی امریکی آفر پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ۔پاکستانی مشن کی حکومت کو متعلقہ فریقین سے مشاورت کی تجویز۔وزیراعظم کی وزارت قومی صحت کو پاکستانی کمپنیوں سے مشاورت کی ہدایت ۔ وزارت صحت، متعلقہ حکام سے امریکی آفر پر تجاویز مانگ لیں۔اس سے قبل پاکستان کورونا ویکسین خریدنے کیلئے  چین و دیگر ممالک سے بھی رابطہ کر چکا ہے۔اب کورونا ویکسین کی پاکستان میں تیاری پر غور کر رہے ہیں۔