چھوٹے لوگوں کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہوتی:عمران خان

May 21, 2021 | 12:26:PM
 چھوٹے لوگوں کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہوتی:عمران خان
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  چھوٹے لوگوں کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہوتی، طاقتور کو قانون کے تابع کرنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ چین کی مدد سے لگنے والا پلانٹ تھری جی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے، ملک میں کلین انرجی بہت ضروری ہے۔ پاکستان کو مسائل سے باہر نکالیں گے۔

  ایٹمی بجلی گھر کینوپ 2 کی افتتاحی تقریب سے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلانٹ 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، پاور پلانٹ پاکستان اور چین کے اشتراک سے لگایا گیا۔ پاکستان کو سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، منصوبے سے پاکستان کی افرادی قوت کی تربیت ہوگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے کا دن منا رہے ہیں، چین کے ساتھ تعلقات عام عوام تک پہنچ گئے ہیں، چین کے ساتھ ہر سطح کے تعلقات ہیں، چین کے ساتھ عوام کا بھی جذباتی لگاؤ ہے چین ایسا ملک ہے جس کی مثال نہیں، ایسے ملک سے دوستی ہے جس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بڑی تبدیلی۔۔وزیراعظم میدان میں۔۔