سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید232 نئے کیسز رپورٹ، لیکن اموات کی شرح کیا رہی؟

Mar 21, 2021 | 19:21:PM
سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید232 نئے کیسز رپورٹ، لیکن اموات کی شرح کیا رہی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4479 ہوچکی ہے۔ 
کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8975 نمونوں کی جانچ کی گئی، آج مزید 146 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجس سے سندھ میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 253730 ہوچکی ہے۔
مراد علی شاہ کاکہناہے کہ اب تک 3212618 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ،جن میں سے 263289 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، ان کاکہناتھا کہ اس وقت 5080 مریض زیر علاج ہیں،4808 گھروں میں جبکہ7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 265 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہے کہ245 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے36 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبے کے 232 نئے کیسز میں سے 90 کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع شرقی 32،ضلع غربی 21، کورنگی 16،ضلع جنوبی 15، ضلع وسطی اور ملیر میں سے 3۔3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
مراد علی شاہ کامزید کہناتھا کہ حیدرآباد30،شہید بے نظیر آباد 15، کشمور14،لاڑکانہ11،شکارپور9، جیکب آباد اور سانگھڑ7۔7، گھوٹکی، میرپورخاص اور مٹیاری6۔6، قمبر اور نوشہروفیروز5۔5، سجاول اور ٹنڈو الہیار 4، خیرپور3، بدین 2، جامشورو میں سے1 نئے کیسز سامنے آئے۔