دعا ہے کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان جلد صحتیاب ہوجائیں،مہوش حیات

Mar 21, 2021 | 18:44:PM
دعا ہے کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان جلد صحتیاب ہوجائیں،مہوش حیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اداکارہ  مہوش حیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے والے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر  پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’میری دعا ہے کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان جلد صحتیاب ہوجائیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہاں کسی کا بھی مدافعاتی نظام مضبوط نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’یہ بات بھی ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان سے عالمی وبا کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔