پنجاب میں ضمنی الیکشن: چیف الیکشن کمشنر کا حمزہ شہباز سے بڑا مطالبہ

Jun 21, 2022 | 16:25:PM
پنجاب ضمنی الیکشن, وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف, الیکشن کمیشن, مسلم لیگ نون
کیپشن: حالیہ پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز مثالی کارروائی کی جائے: چیف الیکشن کمشنر/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب میں 20 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو مراسلہ لکھ دیام جس میں انہوں نے سیکورٹی اور انتظامی صورتحال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس: فیصلہ ہوگیا

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو لکھے گئے مراسلے میں پنجاب کے حلقہ پی پی 167 میں دو پارٹیوں کے درمیان فائرنگ اور تصادم کے واقعات پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پی پی 167 میں پر تشدد واقعات سے انتطامیہ اور سیکورٹی کی کمزوری سامنے آ رہی ہے، آنے والے پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں سیکورٹی اور انتظامی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔

 ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ہر حال میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کے لیے پر امن اور سازگار ماحول کو یقینی بنایا جائے، حالیہ پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز مثالی کارروائی کی جائے۔