مقبوضہ کشمیر: کل جماعتی میٹنگ پر نیشنل کانفرنس کی مشاورت شروع

Jun 21, 2021 | 11:18:AM
مقبوضہ کشمیر: کل جماعتی میٹنگ پر نیشنل کانفرنس کی مشاورت شروع
کیپشن:  نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی مقامی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے نئی دہلی میں24 جون کو  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد ہونے والی کل جماعتی میٹنگ کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو پارٹی کے سرکردہ لیڈران کا ایک اہم اجلاس پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور سینئر لیڈران موجود تھے۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں تازہ سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم  کی طرف سے 24 جون کو بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور نائب صدر کو مدعو کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈران سے آل پارٹی میٹنگ میں دعوت نامے سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے سے متعلق مشورے طلب کئے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوسرے روز  جموں کے علاوہ لداخ کے لیڈران کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی ۔پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے میڈیا کو بتایا کہ نئی دہلی سے آئے دعوت نامے کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس کی مشاورت جاری ہے اور کل بھی پارٹی عہدیداران  کی آراء طلب کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 6 کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج


  

/