مولانا فضل الرحمان بھی ان ایکشن ، بڑا اعلان کردیا 

Jul 21, 2022 | 19:07:PM
مولانا فضل الرحمان ، بڑا اعلان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اتوار کے دن خیبر پختونخواہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میوہ خیل سورانی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے دینی اداروں پر ریاست قابض ہے ، ایک سکول بند ہوتا ہے تو چرچا ہوتا ہے مدرسہ بند ہونے پر کوئی نہیں بولتا ، ہم نے ملک میں ہمیشہ سیاسی استحکام پیدا کیا ، جو ہمارا جرم بن رہا ہے، ہمارے قاتلوں کے خلاف ریاست کاروائی کرے۔
ان کا کہناتھا کہ ہم امن چاہتے ہیں ہم نے امن کے لئے قربانیاں دی ہم پر قاتلانہ حملے ہوئے ، کیا ریاست ہمیں بندوق اٹھانے پر اکسا رہی ہے، ہم پرامن لوگ ہیں پرامن رہیں گے ریاست ذمہ داری پوری کرے۔ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ریاست کو بچانا ہے، عمران خان ملک کو 3 ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ہم نے 2018 میں دھندلی کے خلاف اواز اٹھائی۔ان کا کہناتھا کہ ایک کاغذ اٹھا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جس کے خلاف جہاد ہونا چاہیے وہ جہاد کی بات کررہے ہیں۔ عمران خان سن لے ہم فضاءکو اتنا گرم کریں گے کہ آپ قدم رکھنے کے قابل نہیں رہے گے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہناتھا کہ یہی فوج تھی آپ کو سپورٹ کررہی تھی آج فوج نیوٹرل رہی تو آپ گالیاں دینے پر اتر آئے ، پنجاب الیکشن جتنے پر الیکشن کمیشن کو واہ واہ ور دوسرے دن فنڈنگ کیس کا سن کر کہتے ہیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مولانافضل الرحمان اعصابی تناؤ میں کمی کی دوائیاں لیں،فواد چودھری کا مشورہ