وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس کو ٹیلیفون

Jan 21, 2022 | 13:04:PM
عمران خان، ٹیلی فون
کیپشن: بل گیٹس عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بیماری کے مکمل خاتمے کے اپنے عزم کو دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا کے وار تیز ۔۔۔مزید 23افرادجاں بحق
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بل گیٹس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور دونوں نے شراکت داری کے مقاصد کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔جبکہ بل گیٹس نے کورونا ویکسی نیشن کی کامیاب مہم کو سراہتے ہوئے گیٹس فاو¿نڈیشن کی جانب سے امداد جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کووڈ 19 کے چیلنجز کے باوجود پولیو کے خاتمے کی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مثبت پیش رفت جاری ہے اور گزشتہ سال صرف ایک پولیو کیس ریکارڈ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی پھر مہنگی۔۔ قیمت میں کتنے روپے فی یونٹ اضافہ ؟