فرانس میں حجاب پر پابندی ۔۔۔قرار داد سینیٹ سے منظور

Jan 21, 2022 | 09:12:AM
کھیل ، سکارف پر پابندی
کیپشن: فرانس میں سکارف پر پابندی کیخلاف احتجاج ہورہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فرانس کی سینیٹ نے حجاب پہن کر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی کی قرارداد منظورکرلی۔اب حجاب پہننے والی خواتین مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی اب صرف کھلاڑی۔۔بھارتی میڈیا کی محمد رضوان اور بابر اعظم کی تعریفیں
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ایوان بالا نے ایک مجوزہ قانون میں ترمیم کی قرار داد پاس کی ہے جس میں کہا گیا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے "مذہبی علامتوں کا پہننا ممنوع ہے"۔فرانسیسی سنیٹر کے مطابق متن میں واضح طور پر کہا گیا کہ اس ترمیم کا مقصد "کھیلوں کے مقابلوں میں نقاب پہننے" پر پابندی لگانا ہے۔ 
غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب پرپابندی کے حق میں 160 اورمخالفت میں 143 ووٹ ڈالے گئے۔ قرارداد میں ڈسپلن کا جواز بنا کر پابندی کی قرار داد منظور کی گئی ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ کھیل کے میدان میں غیرجانبداری ضروری ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن نے پہلے ہی مقابلوں میں خواتین کے ہیڈ اسکارف پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کھیلوں پر سیاست۔۔ امریکا کی سرمائی اولمپک سے قبل چین پر دباؤ بڑھانے کی کوشش