پنجاب حکومت کا درباروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

Jan 21, 2021 | 21:02:PM
پنجاب حکومت کا درباروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے صوبے کے بیس بڑے درباروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سعیدالحسن گیلانی سے ملاقات میں صوبہ بھر کے بیس بڑے درباروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنیکا اعلان کیا۔پہلے مرحلے میں شہر اولیا کے دربار حضرت شاہ شمس تبریز ، دربار حضرت بہائوالدین زکریا ملتانی اور حضرت شاہ رکن عالم کے مزارکو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تمام بڑے درباروں کا انرجی آڈٹ مکمل ہونے کے بعد سولر پر منتقل کردئیے جائیں گے ۔