زمبابوے کے وزیر خارجہ بھی  کورونا سے چل بسے

Jan 21, 2021 | 15:41:PM
زمبابوے کے وزیر خارجہ بھی  کورونا سے چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کی حکومت نے وزیر خارجہ سیبوسیسو مویو کے کورونا سے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ 61 سالہ مویو میں چند روز قبل وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ سیبوسیسو مویو سابق فوجی جنرل تھے اور انہیں زمبابوے میں 2017 کی فوجی بغاوت کے بعد شہرت ملی کیونکہ مویو نے ٹیلی ویژن پر سابق صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن نے انہیں اپنی کابینہ میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے شامل کیا تھا۔واضح رہےکہ زمبابوے میں 2017 میں فوج نے سابق صدر رابرٹ موگابے کے 37 سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ کرکے انہیں گرفتار کیا تھا جب کہ رابرٹ موگابے 2019 میں انتقال کرگئے۔