شہباز شریف اور نواز شریف کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کرینگے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد) مریم نواز کا کہنا ہےکہ شہباز شریف ، نواز شریف کی پنجاب کو ترقی دینے کی سوچ پر عمل کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی قائدین اور تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،پارٹی قائدین کے زیر سایہ انکے تجربہ کو ساتھ لیکر چلیں گے،حکومت اور جماعت کی سطح پر اپنی ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ،ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت ہوں گے ،پنجاب کے 297 حلقے میرے لئے ڈسٹرکٹ ہوں گے ،ہیلتھ، ایجوکیشن انفراسٹرکچر‘لاء اینڈ آرڈر ،زراعت سب پر مساوی تقسیم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ