3 امیدواروں نے نتائج کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

Feb 21, 2024 | 15:08:PM
 3 امیدواروں نے نتائج کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں عمیر)عام انتخابات میں ہارنے والے 3 امیدواروں نے نتائج کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

فیصل آباد کے حلقے این اے 98 سے ہارنے والے آزاد امیدوار حافظ ممتاز احمد نے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کئے،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سلمان منشاء کو 28 فروری کو طلب کر لیا،مسلم لیگ ن کے چودھری شہباز بابر نے آزاد امیدوار حافظ ممتاز کو 6 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی،حافظ ممتاز نے نتائج میں دھاندلی کے الزامات لگائے۔

پی پی 107 سے ہارنے والے ن لیگی امیدوار چودھری خالد پرویز گل نے بھی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی،خالد پرویز گل نے دوبارہ گنتی کیلئے استدعا کی ہے ،آزاد امیدوار چودھری عادل پرویز کی درخواست پر بھی کل الیکشن کمیشن میں سماعت ہو گی ۔
مسلم لیگ ن کے راؤ کاشف رحیم نے 19 سو سے زائد ووٹوں کے فرق سے چوہدری عادل پرویز کو ہرایا تھا۔