پرویز الٰہی اور جسٹس مظہر علی اکبر کی مبینہ آڈیو، تحقیقات کیلئے تمام بار کونسلز کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Feb 21, 2023 | 18:59:PM
پرویز الٰہی اور جسٹس مظہر علی اکبر کی مبینہ آڈیو، تحقیقات کیلئے تمام بار کونسلز کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا کا کہنا ہے کہ  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  اور جسٹس مظہر علی اکبر  کی لیک آڈیو پر تحقیقات کیلئے تمام بار کونسلز  نے ریفرنس دائر  کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حسن رضا پاشا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی بار کونسلز کے نمائندگان کا آج اجلاس ہوا ہے،پاکستان بار کونسل نے  آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،  اس کے علاوہ تمام بارکونسلز  علیحدہ سے ریفرنس دائر کریں گی ۔

وائس چیئرمین پاکستان بار  کونسل حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ جج کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے تمام بار کونسلز ایک پیچ پر ہیں،آئندہ ہفتے تک ریفرنس دائر کر دیا جائے گا،یہ تمام بارکونسلز کا متفقہ فیصلہ ہے ، سپریم کورٹ کے جج کے خلاف 6 ریفرنس دائر کریں گے ، پاکستان بار کونسل اپنے طور پر ریفرنس دائر کرے گی اور باقی پانچ بار کونسلز اپنا اپنا الگ طور پر ریفرنس دائر کریں گی یہ کل چھ ریفرنس دائر ہوں گے ، جسٹس فائز عیسی کے ریفرنس کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل واپس لی جائے۔ 

@city42newsofficial

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور جسٹس مظہر علی اکبر کی لیک آڈیو پر تحقیقات کیلئے تمام بار کونسلز نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا

♬ original sound - 24NEWSHD

جسٹس فائز عیسی کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا، سپریم کورٹ کی جانب سے آڈیو لیک کی تحقیقات کی استدعا کی تھی،سپریم کورٹ سے کوئی جواب نہ آنے پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا،آج کے اجلاس میں وکلا کے تحفظ کی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے ، جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کی قرارداد بھی منظور کی گئی،ریٹائرڈ ججز اور آرمی افسران کو سرکاری عہدہ نہ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔