بلاک ہونے  کے باوجود پیغامات بھجیں۔ واٹس ایپ نے بڑی سہولت متعارف کرا دی 

Feb 21, 2022 | 14:46:PM
بلاک ہونے  کے باوجود پیغامات بھجیں۔ واٹس ایپ نے بڑی سہولت متعارف کرا دی 
کیپشن: واٹس ایپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اکثر دیکھا گیا ہے کہ کوئی شخص موبائل پر دوسرے سے تنگ آ جاتا ہے تو وہ اس کوبلاک کردیتا ہے اور اگر آپ کو دوست نے بلاک کردیا ہے تو گھبرائیں مت ۔ سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم  اور مقبول  ترین واٹس ایپ نے بلاک  شدہ کانٹیکٹ پر بھی  میسج بھیجنے کا طریق کار  متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پیغام رسانی کی کے لئے استعمال ہونے والی واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات ازالہ کرتے ایک اور تبدیلی  کردی،  بیٹا انفو ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ  واٹس ایپ نے  سوشل میڈیا صارفین  کیلئے اب بلاک شدہ ہونے پر بھی  اپنے کانٹیکٹس کوپیغامات  بھیجنے کی سہولت  متعارف کرادی ،دوست نے بلاک کردیا تو  اس کے لئے پریشان ہونے کی بجائے بس آپ کو درج ذیل اقدامات کرنے ہیں اور آپ کا میسیج پہنچ جائے گا آپ کے دوست تک وہ بھی کسی پریشانی کے بغیر۔ 

 سیٹنگز میں جائیں

اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آپشن  نمودار ہونے پر  اس بٹن پر کلک کریں

اپنا نمبر درج کر کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیں

اب آپ کو واٹس ایپ دوبارہ انسٹال کرنا ہوگا

ایپلیکیشن دوبارہ انسٹال کرنے کے بعد آپ اس شخص کو بلا خوف وخطر پیغام بھیج سکیں گے جس نے آپ کو بلاک کیا ہو.

 خیال رہے  واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد صارف تمام گروپس سے خودکار طریقے سے آؤٹ ہوجائے گا۔ تو اس لئے ضروری ہے کہ تمام گروپس میں خود کو دوبارہ ایڈ کرنے کا انتظام کرنے کے بعد یہ آپشن استعمال کریں 

 دوسرا آپشن  یہ ہے کہ صارف پہلے مشترکہ دوست سے ایک واٹس ایپ گروپ بناکر  خود اور جس دوست نے آپ کو بلاک کیا ہے اس کو ایڈ کرے اور مشترک دوست خود اس سے نکل  جائے اس پراسس کے بعد بھی آپ بلاک شدہ فرد سے بات کرسکتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟اہم خبر جانیے