اسلام آبادیونائیٹڈنے ملتان سلطانزکو3 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آبادیونائیٹڈنے ملتان سلطانزکو3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 151 رنزکاہدف اسلام آبادیونائیٹڈنے 19اوورزمیں پوراکرلیا۔
تفصیلات کے مطا بق ایلکس ہیلز 29،فل سالٹ نے 13 رنز بنائے ،حسین طلعت 10،آصف علی 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سلطانز کو 4 کے اسکور پر ہی کرس لین کی صورت میں اپنی پہلی وکٹ گنوانا پڑی، تاہم کپتان محمد رضوان کے ساتھ جیمز وینس نے ٹیم کو 52 کے مجموعے تک پہنچایا۔یہاں جیمز وینس آئوٹ ہوئے تو پھر رضوان کا ساتھ نبھانے کے لیے ریلی روسو آئے، انھوں نے 87 کے مجموعے تک رضوان کا ساتھ نبھایا، جس کے بعد وہ شاداب خان کا شکار بن گئے۔
اس کے بعد ملتان سلطانز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، لیکن ان فارم محمد رضوان کا بلا بھی رنز اگلتا رہا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھتا رہا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو قابلِ اعتبار 150 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم جونیئر نے 3 جبکہ لوئیس گریگوری نے دو وکٹیں لیں۔سن علی ، فہیم اشرف اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔