خوف کے ماحول میں امید کی کرن

غزہ میں فلسطینی لڑکی نے بچوں کا خوف ختم کرنے کے لیے گانا بجانا شروع کر دیا

Dec 21, 2023 | 15:27:PM
خوف کے ماحول میں امید کی کرن
کیپشن: بچی پناہ گزین کیمپ میں گاتے ہوئے
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غزہ پر اسرائیلیوں کی بر بریت ختم نہ ہوئی،بچے گھر والوں کی اموات دیکھ کر اور حملوں کی آوازیں سن کر شدید صدمے میں لیکن  ایک فلسطینی لڑکی نے بچوں کادل بہلانے کے لیے گانا شروع کردیا تا کہ بچوں کو جہازوں کی آوازیں نہ آئیں ،لڑکی کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جانے لگا۔

رویا حسونا فلسطینی بچوں کو کیمپ میں خود بھی گاتی ہیں اوربچوں کو بھی گانا گانے کا کہتی رہیں۔ رویا حسونا  کا کہنا تھا کہ گانا سن کر بچے جنگی طیاروں کی آوازوں  کو بھول جاتے ہیں اور میرے ساتھ گانے گاتے ہیں جس سے افسردہ ماحول ختم ہوجاتا ہے اور دوبارہ بچوں میں امید کی کرن جاگ اٹھتی ہے کہ بہت جلد سب ٹھیک ہوجائے گا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے رویا حسونا بچوں کا دل بہلا رہی ہیں۔

ضرورپڑھیں:اسرائیل نے غزہ کو کھنڈر بنادیا،شہداء کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی

یاد رہے غزہ میں لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں جو خانہ بدوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،اسرائیلی جنگی جہازوں کی آوازوں سے بچے خوفزدہ ہیں، لیکن یہ  لڑکی ایسی ے جو بچوں کے مرجھائے چہروں پر مسکراہٹ لا رہی ہے،رویا حسونہ گٹار نما ساز بجانے کی ماہر ہے، رویا حسونہ اپنے فن سے بچوں میں جنگ کا خوف کم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھت پسند کیا جا رہا ہے۔