برطانیہ میں شدید طوفان کی پیشگوئی، انتظامیہ ہائی الرٹ 

Dec 21, 2023 | 11:00:AM
 برطانیہ میں شدید طوفان کی پیش گوئی کے بعد انتظامیہ ہائی الرٹ ہوگئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں شدید طوفان کی پیش گوئی کے بعد انتظامیہ ہائی الرٹ ہوگئی۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان ’پیا‘ کے سبب 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس کے سبب کرسمس پر سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ طوفان سےبرطانیہ کے نصف شمالی حصے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 شمالی اسکاٹ لینڈ میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، بارڈر آئر لینڈ، شمالی ویلز اور برمنگھم میں 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،خراب موسم کے سبب بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

دوسری جانب برطانوی انتظامیہ نے طوفان سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔