2020: وزیراعلیٰ محمود خان صرف ایک دن اسمبلی آئے

Dec 21, 2020 | 22:43:PM
2020: وزیراعلیٰ محمود خان صرف ایک دن اسمبلی آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوااسمبلی میں کون اِن کون آؤٹ رہا،وزیراعلیٰ محمودخان اسمبلی سے دوررہنے لگے،پورے سال میں صرف ایک دن اسمبلی میں آئے،اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے37 چھٹیاں کی جبکہ اے این پی کے صلاح الدین اورجماعت اسلامی کی حمیرہ خاتون کی حاضری سو فیصد رہی۔
دستاویز کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان اسمبلی کے چار سیشن میں ایوان سے غائب رہیں، وزیر اعلیٰ 49 اجلاس میں 48 اجلاس سے غیر حاضر رہیں، سال 2020 میں اسمبلی کے پانچ سیشن میں 49 اجلاس بلائے گئے، 
 اپوزیشن لیڈر نے رواں سال اسمبلی کارروائی سے 37 چھٹیاں کی ہے،سپیکر مشتاق غنی42بار اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے، صوبائی وزیر شہرام ترکئی 41،عاطف خان 32، صوبائی وزیر لیاقت خٹک 33 اجلاس سے غائب رہے، وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ 24 اور وزیر خزانہ 30 اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
دستاویز کے مطابق صوبائی مشیر ضیاللہ بنگش 33، ایم پی اے امجد آفریدی 36 اور ایم پی اے احتشام اکبر 26 اجلاسوں میں نہیں آئے، وزیر سوشل ویلفیئر26، ایم پی اے فیصل امین گنڈاپور 39، طفیل انجم 38 اجلاس میں غیر حاضر نکلے، ایم پی اے محمد علی ترکئی نے صرف ایک اجلاس میں شرکت کی جبکہ شکیل احمد 40 اجلاس میں نہیں آئے۔
وزیر خوراک قلندر لودھی، ایم پی اے لیاقت خان، عبدالسلام، خوشدل خان نے 45 اجلاس میں شرکت کی،خاتون ایم پی اے ملیحہ اصغر43، مومنہ باسط41 اجلاس سے غائب رہیں،ریحانہ اسماعیل اور اے این پی کی شگفتہ ملک صرف ایک ایک دن اجلاس سے غائب رہیں، اقلیتی رکن روی کمار نے صرف ایک اور پی پی پی کی نگہت اورکزئی نے دو چھٹیاں کی۔