پاکستانیوں پر ویزا پابندی عارضی ہے:متحدہ عرب امارات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی شہریوں پر عائد ویزا پابندی عارضی ہے جو کورونا وائرس کے سبب لگائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النیہان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر عائد ویزا پابندیاں مستقل نہیں بلکہ عارضی ہیں۔متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دوطرفہ گہرے تعلقات ہیں جن میں مزید وسعت کی گنجائش بھی ہے۔ امارات 15 لاکھ پاکستانی شہریوں کا دوسرا گھر ہے ۔موجودہ سفری بندشیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں وبا کی وجہ سے عائد ویزوں کے اجراء میں پابندیاں عارضی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی برادری نے امارات کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے امارات کے قیام کے ساتھ ہی سفارتی تعلقات قائم کئے ۔پاکستان سے آئندہ بھی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
دریں اثنا دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ دورہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے لئے ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کے معاملات پر بھی بات کی۔