بچے کی بلڈوزر کے نیچے آنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چین میں بلڈوزر کے نیچے آکر بھی ایک خوش نصیب بچہ زندہ اور بالکل صحیح سلامت بچ گیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
چین سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہورہی ہے جس میں تیز رفتار سے آتے ہوئے ایک بلڈوزر کو ایک بچے کے اوپر سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
A very lucky kid from China pic.twitter.com/Smx6XNkUfG
— CCTV IDIOTS (@cctvidiots) April 19, 2023
اس منظر کو دیکھ کر آس پاس کھڑے تمام لوگ حواس باختہ ہوجاتے اور چند سیکنڈ میں چیخ و پکار کی آواز سنائی دیتی ہے لیکن جیسے ہی بلوڈوزر گزرجاتا ہے تو صحیح سلامت بچہ دیکھ کر سب پرسکون ہوجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس سی سی ٹی وی فوٹیج پر صارفین بچے کے معجزانہ طور پر بچ جانے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔