متروکہ وقف املاک کا لال حویلی کو خالی کروانے کا فیصلہ، نوٹس جاری

Sep 20, 2023 | 23:21:PM
متروکہ وقف املاک کا لال حویلی کو خالی کروانے کا فیصلہ، نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا اور قبضہ واگزار کرانے کیلئے سکیورٹی طلب کر لی۔

   ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کے مطابق راجہ بازار اور بوہڑ بازار کو اپنی تحویل میں لینے کیلئے کارروائی کی جائے گی، ایف آئی اے، انٹی کرپشن، اسٹیبلشمنٹ اور پولیس سے فورس مانگ لی، ضلعی انتظامیہ بھی قبضہ دلانے کیلئے قانونی اور افرادی قوت مہیا کرے گی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک نے مزید بتایا پراپرٹی کو خالی کرانے کیلئے کل صبح 6 بجے آپریشن کیا جائے گا، بوہڑ بازار میں قائم دمدمہ مندر اور راجہ بازار کی لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے، سپریم کورٹ کی ہدایات پر دونوں جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کے تحویل میں لیا جائے گا۔