یو تھ موڈ۔۔ چینی بچےصرف 40منٹ ٹک ٹاک استعمال کر سکیں گے 

Sep 20, 2021 | 18:35:PM
چینی بچی، ٹک ٹاک پر ،مصروف
کیپشن: چینی بچی ٹک ٹاک پر مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )چین میں ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی کی جانب سے یوتھ موڈ کے ذریعے 14 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ٹک ٹاک کا استعمال دن بھر میں 40 منٹ تک محدود کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسی طرح اس عمر کے بچوں کو اس ایپ تک رسائی صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہی حاصل ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمپنی  بائیٹ ڈانس کی جانب سے بتایا گیا کہ 14 سال سے کم عمر بچے اب ڈویوین (ٹک ٹاک کو چین میں اس نام سے استعمال کیا جاتا ہے) پر یوتھ موڈ کے ذریعے رسائی حاصل کرسکیں گے۔

یا د رہے کہ ڈویوین ٹک ٹاک جیسی ہی ایپ ہے مگر اس میں مواد کی جانچ پڑتال زیادہ سختی سے کی جاتی ہے اور اس کے 60 کروڑ سے زیادہ ماہانہ صارفین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے نہیں علم کہ کبھی یہاں چیزیں تبدیل ہوں گی۔۔عمر گل کی پی سی بی پر تنقید