آئی ٹی ایکسپورٹ ہدف حاصل کرنے کا مشن، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

Oct 20, 2023 | 15:33:PM
آئی ٹی ایکسپورٹ ہدف حاصل کرنے کا مشن، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی حکومت کا آئی ٹی ایکسپورٹ کا 10ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کیلئے بڑا فیصلہ، سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے 19رکنی بورڈ آف گورنزز کی منظوری دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے 19رکنی بورڈ آف گورنزز کی منظوری دیدی ہے ،وزیراعظم بورڈ آف گورنرز کے صدر جبکہ نجی شعبے سے 8ماہرین کو بورڈ ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ،ڈائریکٹرجنرل سٹریٹجک پلان ڈویژن اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز بھی بورڈ ممبران تعینات،وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن،آئی ٹی،خزانہ،سائنس وٹیکنالوجی، فوڈ اورچئیرمین ایف بی آر بھی ممبر تعینات،نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی نے ممبران مںتخب کئے،

وفاقی کابینہ کی عصمت گل خٹک کو ڈی جی پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری  بھی دے دی گئی ،گریڈ 21کی آفیسر عصمت گل خٹک کو تین ماہ کیلئے ڈائریکٹرجنرل پی ایس کیو سی اے تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ، اہم کھلاڑی میچ سے باہر