بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں، نئی درخواست نیپرا میں جمع

Oct 20, 2023 | 11:51:AM
بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں، نئی درخواست نیپرا میں جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی،بجلی 55پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ڈسکوز کے صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا، نیپرا میں درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے,نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 55 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا