عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں قیمت مستحکم

Nov 20, 2023 | 15:02:PM
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں قیمت مستحکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر فی اونس کی کمی آ گئی، پاکستان میں سونے کی قیمت میں استحکام آ گیا۔

پاکستانی روپے کی بڑھتی قدر، مسلسل حکومتی کوششوں اور کم ہوتی ڈالر کی قیمت کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہونےلگی، ڈالر سستا ہونے کے بعد سونے کی قیمت بھی مستحکم ہو گئی، ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت برقرار ہے، 24 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے پر مستحکم ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا ایک لاکھ 84 ہزار 414 روپے پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید سستا ہو گیا

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، سونا 2 ڈالر کمی سے 1999 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے، چاندی کی قیمت بھی مستحکم ہے، 24 قیراط چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی ردوبدل کے 2 ہزار 550 روپے فی تولہ ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط چاندی 2 ہزار 156 روپے ہے۔